واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ عراق پر امریکہ کا فوجی حملہ غلط تھا ۔امریکی صدر ٹرمپ نے عراق پر حملہ کے ضمن سابق صدر بش اور امریکہ کے خفیہ اداروں پر تنقید کی ہے۔سی این این سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ عراق پر امریکہ کا حملہ غلط عمل تھا۔ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا میں ریپبلکن پارٹی کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے میں کہا کہ ماضی میں نہ اہل اور ناقص سیاستدانوں نے امریکہ میں طویل عرصہ تک حکومت کی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ۲۰۰۳ ء میں عراق پر امریکہ کے فوجی حملہ کا فیصلہ بد ترین فیصلہ تھا۔واضح رہے کہ امریکہ نے یہ جھوٹابہانہ بنا کر کہ عراق میں تباہی مچانے والے ہتھیار موجود ہیں اس ملک پر حملہ کردیا تھا جس میں لاکھوں شہری مارے گئے تھے۔
متحدہ عرب امارات میں دو بیویاں رکھنے والے مرد کو ہاؤسنگ الاؤنس دیا جائے گا
دبئی : متحدہ عرب امارت میں غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد کو کم کرنے کی غرض سے ستکاری سطح پر ایک نئی اسکیم شروع کی گئی ہے۔
اس سکیم کے تحت اگر کوئی مرد دو بیویاں رکھتا ہے تو اس کو حکومت کی جانب سے اسے ایک مکان دیا جائے گا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد کو کم کرنے کیلئے متحدہ عرب امارت نے ان مردوں کو ہاؤسنگ الاؤنس دینے کافیصلہ کیا ہے جن کی دو بیویاں ہیں۔
امارت کے وزیر برائے ترقیاتی ڈاکٹر عبد اللہ نے فیڈرل نیشنل کونسل کے اجلاس میں ا س بات کا اعلان کیا کہ جو امارتی شہری دو بیویاں رکھے گا اسے شیخ زید ہاؤسنگ اسکیم کے تحت الاؤنس دیا جائیگا۔نیشنل کونسل نے اس اجلا س میں شرکاء نے مردوں کے لئے دوسری شادی ممکن بنانے پر زور دیا ہے۔