عدم انصاف کی صورت میں ہندو مذہب اختیار کرنے مسلم عورت کی دھمکی

اتراکھنڈ۔ طلاق ثلاثہ کا ایک اور کیس سرخیوں میں ہے جہاں پر متاثرہ ادھم سنگھ سے ہے جو اس بات کی دھمکی دے رہی ہے کہ اگر اس کے ساتھ اتراکھنڈ میں انصاف نہیں ہوگا تو وہ یاتو خودکشی کرلے گی یاپھر ہندو مذہب اختیار کرنے کو ترجیح دیگی۔۔

اس چہارشنبہ ایک نیا ویڈیو وائیرل ہواجس میں متاثرہ شمیم جہاں وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کررہی ہیں اور ان کے معاملے میں سپریم کورٹ کی مداخلت چاہتی ہیں۔اس کے شوہر آصف نے غدر پور پولیس اسٹیشن کے اندر ہی تین طلاق کہہ دیا ہے۔

اس ویڈیو میں وہ کہتی نظر آرہی ہے کہ’’ میرے تجربے کے بعد ‘ میں سمجھتی ہوں کہ میں ہندومذہب اختیار کرلوں کیونکہ اس طرح کی چیزیں ہندومذہب میں نہیں ہوتی۔ اور دوسراموقع خودکشی ہے۔میں بہت زیادہ متاثر ہوں‘‘۔

آصف سے اس کی شادی بارہ سے قبل ہوئے اور چارسال کے اندر دوونوں کے درمیان میں طلاق بھی ہوگیا۔خاندان والوں کے سمجھانے پر تاہم دونوں نے چالیس دن کا حلالہ وقفہ گذارنے کے بعددوبارہ ایک ساتھ رہنے لگے۔جب وہ دوبارہ ساتھ رہنے لگے تب سے آصف نے اسکے ساتھ جنسی ہراسانی شروع کردی‘ ہنس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جہاں نے اس کی پولیس میں شکایت بھی درج کرائی