عدالت نے ذاکر نائیک کو ’ اعلانیہ مجرم‘ قراردیا۔ این ائی اے نے ان کی جائیدادوں کو شامل کرنے کی شروعات کی

ممبئی:ذاکر نائیک کو این ائی اے کی خصوصی عدالت نے جمعہ کے روز’ اعلانیہ مجرم‘ قرار دیا۔پچھلے ہفتے دئے گئے عدالتی احکامات کے بعد نیشنل انوسٹی گیشن ٹیم( این ائی اے) نے ان کی جائیدادوں کو بھی شامل کرنے کی شروعات کردی ہے۔

این ائی اے کے مطابق احکامات میں کہاگیا ہے کہ نائیک جن کا این آر ائی موقف ہے کو 21جولائی کے روز اعلانیہ مجرم قراردیا گیا ہے جس کے بعد سی پی سی کے سیکشن83کے تحت ان کی جائیدادو ں کو ضبط کرنے کی شروعات عمل میں ائی ہے۔

پچھلے سال نومبر18کو این ائی اے نے ممبئی میں ذاکر نائیک کے خلاف ائی پی سی اور یواے پی کے مختلف دفعات کے تحت ایک کریمنل کیس در ج کیاتھا۔اسی طرح مرکزی حکومت نے ممبئی کی اسلامک ریسرچ فاونڈیشن ( ائی آر ایف)جس کے بانی نائیک ہیں کو ’’ قرار قانونی ادارہ‘‘ قراردیاتھا۔جس کے بعد این ائی اے کے ان کے دفاتر اور اسکو ل کے علاوہ خانگی ٹی وی چیانل افس پر دھاوے کرتے ہوئے اس کو ضبط کرلیاتھا۔

سال2016میں ذاکر ملک سے باہر گئے تھے‘ ان پر الزام ہے کہ وہ اشتعال انگیز تقاریر ‘ دہشت گردووں کو مالی امداد‘ پیسوں کے ہیری پھیری کے علاو ہ دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

اس کے بعد تنظیم نے کہاکہ تھا کہ جن لوگوں کے خلاف ایف ائی آر درج کی گئی ہے ذاکر نائیل اور رعرشی قریشی کا تنظیم پر اثر اندازنہیں ہے اور یہ ائی آر ایف کی جانب سے کی جانے والی تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں کو متاثر کریگا۔مذکورہ ائی آر ایف نے اس بات پر بھی زوردیا ہے کہ ایف ائی آر ذاکر نائیک کی مبینہ طور پرانے تقریروں کی بنیادپر درج کیاگیا ہے۔

نائیک نے دہشت گردتنظیموں کی حرکتوں کی مذمت کی ہے اور انہوں نے کہاکہ ائی ایس ائی ایس غیر اسلامی ہے۔