عدالت عظمیٰ کے فیصلہ نے ناجائز تعلقات کی کھلی چھوٹ دے دی ہے : دہلی خواتین کمیشن صدر سواتی مالیوال 


نئی دہلی : غیر ازدواجی تعلقات کو غیر مجرمانہ قرار دینے والے سپریم کورٹ کے فیصلے پر دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے جاری کردہ اپنے بیان میں اس فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سوتی نے اپنے بیان میں کہا کہ ناجائز تعلقات کو جائز قرار دے کر ا س ملک کے شادی شدہ افراد کو ناجائز جنسی تعلقات بنانے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ان کے کمیشن میں کئی ایسی ہزار شکایتیں موصول ہوتی ہیں جن میں ان شوہروں کے ناجائز تعلقات ہوتے ہیں ۔

یہی نہیں انہوں نے ان میں سے کئی مردوں نے اپنے بیویوں کوچھوڑدیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ خواتین اپنے شوہروں کے بغیر اپنے او راپنے بچوں کی کفالت کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں خواتین کے اوپر حق کی وجہ سے مرد خراب ازدواجی تعلقات کیلئے خواتین کو ذمہ دار مانتے ہیں ۔ ا ور اس پرمنظر میں ناجائز تعلقات کو جرم قرار نہ دینا ان کے تکلیف میں اور اضافہ کرتا ہے ۔سواتی نے کہا کہ جو لوگ اس فیصلہ کی حمایت کررہے ہیں اور ان سے اپیل کرتی ہوں کہ ایک بار اس ہمارے کمیشن میں آئیں اور خواتین سے بات کریں ۔