کیا رمضان کے دوران صبح 7 بجے کی بجائے 5 بجے سے ووٹنگ شروع کی جا سکتی ہے؟ دراصل، اسی مطالبہ کو لے کر عدالت میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے جس پر عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن سے اس پر غور کرنے کے لئے کہا ہے۔
عدالت نے اس معاملہ پر الیکشن کمیشن سے کوئی جواب نہیں مانگا ہے۔ عدالت نے کمیشن سے صرف یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ وہ اس طرح کی گزارش کو مان سکتا ہے یا نہیں۔ بتا دیں کہ الیکشن شروع ہو جانے کے بعد کوئی بڑی چوک یا خلاف ورزی کے علاوہ عدالت عالیہ الیکشن کمیشن کے کام میں دخل نہیں دے سکتا ہے۔ اس لئے یہ پوری طرح سے الیکشن کمیشن پر منحصر ہے کہ وہ اس پر کیا فیصلہ لے گا۔
عدالت میں اس سلسلے میں دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے بھی ووٹروں کو دقت ہوگی اس لیے راجستھان اور دوسرے علاقوں میں صبح سویرے ووٹنگ کرائے جانے سے متعلق فیصلہ لیا جائے۔ بتا دیں کہ مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان آئندہ 5 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ وہیں، لوک سبھا الیکشن کے اگلے تین مرحلوں میں 6 مئی، 12 مئی اور 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔