نئی دہلی۔ بی جے پی صدر امیت شاہ نے سبری ملائی مندر میں خواتین کے داخلے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھایاہے۔
کیرالا کے کننور میں ہفتہ کے روز پارٹی دفتر کا افتتاح کرنے کے لئے پہنچے تھے امیت شاہ اور انہوں نے کہاکہ حکومت او رعدالت کو ایسے فیصلے سنانے چاہئے جن پر عمل آواری کرائی جاسکتی ہے اور جو آستھا سے جڑے ہوں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کمیونسٹ حکومت کیرالا میں اندر منادر کی روایتوں کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
پروگرام کے دوران امیت شاہ نے ایپا بھکتوں کو ساتھ اپنااتحاد دیکھانے کی کوشش کی ۔ اور ساتھ میں ریاستی حکومت پ نشانہ بھی لگایا۔
انہو ں نے سبریملا پر عدالت کے فیصلے کے متعلق کہاکہ ’’ سرکاری اور عدالت کو ایسے احکامات جاری نہیں کرنے چاہئے ‘ کو لوگوں کی آستھا کا احترام نہیں کرسکیں۔ ارٹیکل14کی دوہائی دی جاتی ہے جبکہ 25اور 26کے تحت مجھے مذہب کے مطابق رہنے کا اختیار حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک بنیادی حق کسی دوسرے کونقصان کیسے پہنچاسکتا ہے۔
شاہ نے الزام لگایا کہ کیرالا کی حکومت کار ضرب سے کام چل رہی ہے۔ کننور میں120کارکن مارے گئے ۔
انہوں نے کہاکہ’’ جس سونچ کے لئے بی جے پی کے ان کارکنوں نے اپنی قربانی دی ہے‘ میں ان کے گھر والوں کو بھروسہ دلانا چاہتاہوں کہ ہم اسی کبھی شکست خوردہ ہونے نہیں دیں گے‘‘