نئی دہلی: کانگریس او ردیگر اپوزیشن جماعتوں نے انکاونٹر کی عدالتی تحقیقات کامطالبہ کیا‘ جبکہ بی جے پی نے انکاونٹر کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہوئے سکیورٹی فورسس کے حوصلے پست کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس او رسی پی ائی ایم نے کہاکہ عدالتی تحقیقات ضروری ہے تاکہ عوام کو سچائی معلوم ہوسکے۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ کانگریس سیمی کارکنوں کی تائید کرتے ہوئے واقعہ کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔ کانگریس لیڈر کمل ناتھ جو مدھیہ پردیش سے لوک سبھا رکن بھی ہیں نے کہاکہ حکومت کو یہ بھی معلوم ہوناچاہئے کہ آخر وہ کن حالات میں جیل سے فرار ہوئے۔ عوام او رملک کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ انتہائی سکیورٹی کی حامل جیل سے ایسا ریکارڈ رکھنے والے دہشت گردوں کو فرار ہونے میں کامیابی کس طرح حاصل ملی؟ سی پی ائی ایم لیڈر برندا کرات نے انکاونٹر کے برے میں سرکاری بیان کو انتہائی مشتبہ اور دوہرے پن کاحامل قراردیا ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت اور پولیس کے بیان میں تضاد پایاجاتا ہے۔ بی جے پی ترجمان جی ایل نرسمہاراؤ نے کانگریس پر دہشت گردوں کی تائیدکا الزام عائد کیا او رکہاکہ اب بھی کانگریس وہی روش اختیار کئے ہوئے ہے جیسی ماضی میں لشکر طیبہ کے تعلق سے کی تھی۔کانگریس نے سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں جس طرح کے سوال اٹھائے اب پھر ووٹ بینک سیاست کے لئے ایسا کررہی ہے۔ اس سے سکیورٹی فورسس کے حوصلے پست ہوں گے۔ سی پی ائی ایم لیڈر سیتا رام یچوری نے کہاکہ حکومت مدھیہ پردیش او رریاستی پولیس کے متضاد بیانات پریشان کن ہے اور اسکی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے۔