حیدرآباد۔عثمانیہ یونیورسٹی میں تناؤ اس وقت بڑھ گیا جب ایم ایس سی فزیکس سال اول کے طالب علم مرلی نے اتوار کے روز بے روزگاری کی وجہہ سے مانیر ہاسٹل باتھ روم میں پھانسی پر لٹک کر خودکشی کرلی۔
مرلی کا تعلق ضلع میدک سے تھا۔
پولیس نے مرلی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کیا۔ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی چیرمن پروفیسر کودانڈرام جومحبو ب نگر میں ایک جلسہ عام میں شرکت کے لئے گئے تھے یونیورسٹی پہنچے۔
پیر 4ڈسمبر کے روز دوپہر ایک بجے کے وقت سرور نگر اسٹیڈیم میں منعقدہ ہونے والے ٹی جے اے سی کے مخالف بے روزگاری کنونشن کو سنسنی خیز بنانے دیگی۔
You must be logged in to post a comment.