عآپ ڈسمبر میں منعقد ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزمائے گی۔
نئی دہلی: بالآخر عام آدمی پارٹی نے گجرات انتخابات میں مقابلے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس فیصلے کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے گجرات انچارج گوپال رائے نے کہاکہ پارٹی نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ ’گجرات قرارداد‘ کے نام پر انتخابی مہم کی شروعات عمل میں لائی جائے گی۔عآپ کی جانب سے 17ستمبر کو گجرات کے احمد آباد میں روڈ شومنعقد کریگی جس کے بعدپارٹی اپنی انتخابی مہم شروع کریگی۔
گجرات کے انچارج گوپال رائے کے مطابق’’ بی جے پی پچھلے کئی سالوں سے گجرات میں حکومت کررہی ہے مگر عوامی توقعات کو پورا کرنے میں وہ ناکام رہی ہے‘ کانگریس کو لوگوں سے پہلے سے مسترد کردیا ہے لہذا عام آدمی پارٹی متبادل ثابت ہوگی‘‘۔
علاوہ ازیں گوپال رائے سے جب پوچھا گیا کہ کیا پارٹی تمام182سیٹوں پر مقابلہ کریگی‘ انہوں نے جواب دیا کہ ’’ ہمارے پارٹی پوری طرح تیار ہے ہم بہترین امیدوار پیش کریں‘ اور پارٹی انتخابات میں حصہ لے گی‘‘