ممبئی-مشہور اداکار عامر خان فلم مہابھارت میں کرشن کا کردار ادا کرتے نظر آسکتے ہیں۔ عامر خان کی فلم ‘‘ٹھگس آٖف ہندوستان’’ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے ۔
ایسی خبریں ہیں کہ اب عامر اپنا ڈریم پروجیکٹ ‘مہابھارت’شروع کریں گے ۔حال ہی میں شاہ رخ خان نے جو بات کہی ہے اس سے نہ صرف اس کی تصدیق ہوتی ہے بلکہ اس فلم میں عامر کے رول کابھی پتہ چلتا ہے ۔
شاہ رخ حال ہی میں اپنی فلم زیرو کا پروموشن کرنے ایک پروگرام میں گئے تھے جہاں ایک فین شاہ رخ سے ان کے ڈریم رول کے بارے میں پوچھا ۔اس پر شاہ رخ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ایک بار بڑے پردے پر بھگوان کرشن کا رول کریں ۔
حالانکہ شاہ رخ نے فوراً اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ‘لیکن وہ ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ یہ رول تو عامر خان کررہے ہیں۔
شاہ رخ کی اس بات سے اشارہ مل ہی گیا ہے کہ عامر کی مہابھارت بننے والی ہے ۔
کہا جارہا ہے کہ عامرخان کی مہابھارت تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے میں بنے گی اور صنعت کار مکیش امبانی اس پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کریں گے ۔
عامر خان کا پروجیکٹ مہابھارت پانچ حصوں میں بنایا جائے گا۔مہابھارت ان کا ڈریم پروجیکٹ ہے ۔