نئی دہلی۔ سرزمین دہلی میں مسلسل کئی سالوں سے منعقدہونمے والے عالمی قرآن کانفرنس کی تاریخ کا اعلان ہوگیاہے۔مذکورہ عالمی کانفرنس کا 26نومبر 2017کے روز ذاکر حسین دہلی کالج کے پاس کیدارناتھ ساہنی اڈیٹوریم میں انعقاد عمل میں ائے گا۔
ڈاکٹر اسلم پرویز یمنی قرآن سنٹر دہلی کے بانی اور اعزازی ڈائرکٹر کی اطلاع کے مطابق اس کانفرنس میں ملک وبیرون ملک کے اہم علمائے کرام شرکت کریں گے جن میں ڈاکٹر محمدعنایت اللہ سبحانی‘ سیحد عبداللہ طارق‘ ڈاکٹر اسلم عبداللہ اور سید طارق ندوی سرفہرست ہیں۔
پروگرام کے لئے محدود نشستوں کا اہتمام کیاگیا ہے جس کے سبب داخلہ کے لئے کارڈ لازمی ہے ۔
جبکہ داخلہ مفت رہے گا اور کارڈ کی کوئی قیمت مقر رنہیں کی گئی ہے۔
خواہش مند حضرات منتظمین سے رابطہ قائم کرتے ہوئے کارڈ حاصل کئے جاسکتے ہیں۔