فن ذائقہ میں مہارت حاصل کیجئے
11 جولائی کو ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں پکوان کلاسیس
حیدرآباد 5 جولائی ( سیاست نیوز) روزنامہ سیاست و فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کی جانب سے خواتین و لڑکیوں کو فن ذائقہ میں مہارت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے چہارشنبہ 11 جولائی کو 10 بجے دن تا ایک بجے دن ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی مین روڈ میں پکوان کلاسیس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ادارہ سیاست کی مختلف سماجی خدمات کے ساتھ خواتین کو پکوان کے نت نئے طریقے سکھانے اور انہیں پکوان میں ماہر بنانے کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر پکوان کلاسیس کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے ۔ ان کلاسیس میں نہ صرف شہر بلکہ ملک بھر کے معروف اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شیفس کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ اس بار بھی پکوان کلاسیس کیلئے عالمی شہرت یافتہ شیف پونیت مہتا کی خدمات سے استفادہ کیا جا رہا ہے جن کی پکوان کے گر سکھانے کی تکنیک سے بے شمار خواتین و لڑکیاں استفادہ کرکے خود بھی نام کما رہی ہیں۔ ماسٹر شیف پونیت مہتا گراں بہا تجربہ رکھتے ہیںاور عام فہم انداز میں اپنی کلاسیس میں شرکت کرنے والی خواتین و لڑکیوں کو بھی وہ نت نئے پکوان کے گر سکھانے میں شہرت رکھتے ہیں۔ ان پکوان کلاسیس میں شرکت کیلئے کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے ۔ شرکت کی خواہشمند لڑکیاں اور خواتین صرف اپنا نام ‘ عمر ‘ قابلیت اور پتہ لکھ کر 8919493509 پر ایس ایم ایس یا واٹس اپ کے ذریعہ رجسٹریشن کرواسکتی ہیں۔ شرکت کیلئے رجسٹریشن لازمی ہے ۔ خواہشمند لڑکیاں اور خواتین اپنے ساتھ قلم اور نوٹ بک ضرور لائیں اور چھوٹے بچوں کو لانے سے گریز کریں۔ خواتین کی سہولت کیلئے ایل ای ڈی اسکرین بھی نصب کئے جائیں گے۔