ظہیرالدین علی خان کے فرزند کا سنت کے مطابق نکاح‘ استقبالیہ تقاریب

ایڈیٹر’سیاست‘ کی سرپرستی میں 6مستحق لڑکیوں کو فی کس 51ہزارروپئے شادی کی موقع پر تحفہ

حیدرآباد۔ 3اکٹوبر(سیاست نیوز) جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے فرزند اصغر علی خان کے نکاح کے سلسلہ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شہر کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں اورنہایت سادگی کے ساتھ منعقدہ اس تقریب میں محدود لوازمات کے ساتھ مہمانوں کی تواضع کی گئی۔نکاح جیسی عظیم سنت کو غیر شرعی رسومات سے پاک رکھنے کی حتی الامکان کوشش کی گئی۔ استقبالیہ میں مہمانوں کی تواضع پر کئے جانے والے خرچ کو محدود کرتے ہوئے جناب ظہیر الدین علی خان نے 6مستحق لڑکیوں کی شادی کیلئے فی کس 51ہزار روپئے بطور تحفہ پیش کرنے کا اعلان کیا۔ جناب اصغر علی خان فرزند جناب ظہیرالدین علی خان کا نکاح41افراد کی موجودگی میںایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی قیامگاہ ’’لیک ڈیل‘‘پر انتہائی سادگی کے ساتھ عمل میںآیا اور تقریب ولیمہ جناب ظہیر الدین علی خان کی قیامگاہ ’’پربت‘‘ لکڑی کا پل پر منعقد ہوئی ۔ ان دونوں تقاریب سے قبل کوئی مانجھے‘ سانچق یا کوئی اور تقریب منعقد نہیں کی گئی بلکہ سنت کے عین مطابق سادگی کے ساتھ نکاح انجام دیا گیا اور2اکٹوبر کو عزیز و اقارب کیلئے ایک استقبالیہ تقریب ریڈ روز فنکشن ہال نامپلی میں منعقد کی گئی ۔جناب زاہد علی خان کی سرپرستی میں منعقدہ اس تقریب استقبالیہ میںمختلف شعبہ ٔ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات موجود تھیں جن میں قابل ذکر جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ‘ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ‘جناب سید حامد قادری‘ڈاکٹر شاہدعلی خان‘ ڈاکٹر مظہر الدین علی خان‘ جناب تقی الدین شجیع‘جناب سید زبیر شاہ‘ جناب سید اسمعیل سیف الدین‘ جناب سید انورالہدی آئی پی ایس‘ جناب الحاج محمد سلیم‘ جناب محمد فاروق حسین‘ جناب مدھو گوڑ یاشکی‘ جناب جی ویویک‘ جناب عابد رسول خان‘ جناب احمد عالم خان‘جناب سید عزیز پاشاہ‘ جناب شاہ عالم رسول خان‘ جناب محمد اعظم پی آر او شاداںگروپ‘ جناب مجید اللہ خان فرحت صدر مجلس بچاؤ تحریک‘ مسٹر کوڈنڈا رام ‘ مسٹر بالادیر غدر‘ مسٹر وید کمار‘ جناب ارشد ایوب ‘ جناب میر ایوب علی خان‘جناب عبدالمتکبر ارشد‘ جناب محمد غوث سابق کارپوریٹر‘ جناب حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی‘ جناب محمد شفاعت اللہ خان‘ جناب علی مسقطی‘ پروفیسر پی ایل وشویشور راؤ‘ جناب عثمان بن محمد الہاجری کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیتیں موجود تھیں۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست ‘ ڈاکٹر حیدرعلی خان‘ جناب سید سہیل قادری ‘سید ندیم قادری‘ فخرالدین علی خان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔