طوفان ’’ارما‘‘ کی وجہ سے کیربین علاقہ میں تباہی ، 9 ہلاک

میریگوٹ ۔ /7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) طاقتور طوفان ارما نے کیربین علاقہ میں تباہی مچادی ہے جس کی وجہ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے اور اس کے قریب برویڈ اور سینٹ مارٹن جزائر میں شدید نقصانات ہوئے ہیں ۔ اب تک کے طاقتور ترین طوفانوں میں سے اسے شدید قرار دیا جارہا ہے ۔ بحرالکاہل میں اٹھنے والے سب سے خطرناک طوفانوں میں سے یہ ایک خطرناک طوفان ہے ۔ جنوبی فلوریڈا سے متصل علاقہ کو نقصان پہونچا ہے یہاں کے تمام علاقوں کو انسانوں سے خالی کرادیا گیا ہے ۔ ایک تفریح گاہ سینٹ مارٹن میں رات بھر تیز ہوائیں چلتی رہیں ہیں ۔