طوطے کو پالتو جانور کی طرح رکھنا آپ کو جیل بھیج سکتا ہے۔ تفصیلات

حیدرآباد: وائیلڈ لائف پروٹکشن ایکٹ کے مطابق جنگلی پرندوں کا پالتوجانوروں کی طرح استعمال غیرقانونی ہے اور آپ کے لئے جیل کی سزاء کاسبب بن سکتا ہے۔ڈی سی میں شائع خبر کے مطابق اگر کسی کے پاس جنگلی پرندے پالتوجانور کے طرح رکھے ہوئے ہیں تو وہ فوری انہیں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے حوالہ کریں یا پھر انہیں آزاد کردیں۔

یہ بھی اطلاع ہے کہ مقامی پرندوں کو بھی پالتو جانوروں کے طرح استعمال نہیں کیاجاسکے گاجبکہ غیرملکی پرندے کو پالتوجانوروں کے طرح رکھنے کی منظوری ہے۔لوگ طوطے کو بھی پالتو جانور کی طرح رکھتے ہیں جو غیرقانونی ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ وہ پرندے جو وائیلڈلائف پروٹکشن ایکٹ کے شیڈول ۔1میں شامل ہیں انہیں پالتو جانور کی طرح نہیں رکھاجاسکتا ۔ او رخلاف ورزی کرنے والوں کو سزاکے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیاجائے گا۔

ایسے افراد کو مذکورہ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جائیں گے انہیں سات سال کی قید اور 25,000روپئے کا جرمانہ عائد کیاجائے گا