طلباء تقریب میں شریک ہونے جا رہے اکھلیش یادو کو ائیر پورٹ پر روکا گیا

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کو آج لکھنؤ ائیر پورٹ پر ریاستی انتظامیہ کے ذریعہ اس وقت روک دیا گیا جب وہ ایک طلبا تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ اس تعلق سے میڈیا سے بات چیت کے دوران اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’حکومت گھبرائی ہوئی ہے اس لیے طلباء کی حلف برداری تقریب میں مجھے شریک ہونے سے روکا جا رہا ہے۔‘