لکھنو:بی جے پی صدر امیت شاہ نے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل طلاق ثلاثہ کا مسئلہ اٹھایااور کہاکہ اگر پارٹی کامیابی حاصل کرتی ہے توریاست کے مسلم خواتین کی رائے کے مطابق ہم سپریم کورٹ سے رجوع ہوں گے۔
Hum UP ke Muslim mahilaon ki iccha poochenge; iccha jaane ke baad Muslim mahilaon ko bhi apne adhikaron ki raksha ke liye (Contd): Amit Shah pic.twitter.com/a5nblKhBv6
— ANI UP (@ANINewsUP) January 28, 2017
پارٹی منشور کی اجرائی کے بعد شاہ نے کہاکہ ’’ اگر ہمیں ووٹ دیکر اقتدار سونپا گیا تو بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی)طلاق ثلاثہ پر اترپردیش کی مسلم خواتین جاننے کی کوشش کریں گے جو سپریم کورٹ میں زیردوراں ہے۔
Lucknow: BJP President Amit Shah releases party manifesto for UP polls pic.twitter.com/eodue4b6FL
— ANI UP (@ANINewsUP) January 28, 2017
ریاست میں 11فبروری تا8مارچ سات مرحلوں میں رائے دہی کی جانے والی ہے ۔ شاہ نے کہاکہ اگر ’’ رائے کی بنیاد پر ریاست میں بی جے پی حکومت سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی‘‘۔
…. jo abhipray aayega, UP sarkar party banker triple talaq ke mamle mei apni soch SC ke saamne rakhegi: Amit Shah #UPpolls pic.twitter.com/5gRy3Tkt6g
— ANI UP (@ANINewsUP) January 28, 2017
الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈسمبر میں پچھلے سال طلاق ثلاثہ کو ’’ مسلم خواتین کے شدید خلاف ‘‘ قراردیتے ہوئے کہاکہ تھا کہ ’’ کوئی پرسنل لاء‘‘ دستور سے بڑا نہیں ہے ۔
After eliciting views of women, BJP govt will put up its opinion on #TripleTalaq before Supreme Court: #AmitShah in #UPManifesto.
— Press Trust of India (@PTI_News) January 28, 2017
عدالت نے اپنے مشاہدے میں کہاتھا کہ اسلامی قوانین کی غلط طریقے سے تشریح کی جارہی ہے۔طلاق ثلاثہ اسلامی طریقہ کار کی تشریح ہے جس میں عورت سے علیحدگی کے لئے بیک وقت تین مرتبہ طلاق کہا جاتا ہے ۔
UP Elections 2017: Amit Shah releases BJP manifesto, promises free education, laptops – See list herehttps://t.co/tyZMPIDKFy pic.twitter.com/mMhbxP7dd1
— Zee News English (@ZeeNewsEnglish) January 28, 2017
زیادہ تر مسلم ممالک نے اس کو منظوری نہیں دی ہے ۔ کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ ( اے ائی ایم پی ایل بی)نے عدالت کے فیصلے کو غیر شرعی قراردیا ہے ‘ مگر طلاق ثلاثہ کے مذکورہ نظریہ کو مسلم خواتین جہدکاروں کی جانب سے شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے
پارٹی منشور کی اجرائی کے موقع پر امیت شاہ کی جانب سے تین طلاق کے مسلئے کو اٹھانے ایک واضح اشارہ ہے کہ اترپردیش کے مجوزہ انتخابات کی مہم کے دوران پارٹی اس مسلئے کو انتخابی موضو ع بنارہی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے پچھلے سال اکٹوبر میں اترپردیش کے اندر ایک ریالی کے دوران تین طلاق کے مسلئے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور معاشرے پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تمام کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کاکام کرے۔
تین طلاق کے ذریعہ مسلم خواتین کے ساتھ کھلواڑ ناقابلِ فراموش ہے ۔مودی نے پرزور انداز میں لوگوں سے کہاکہ وہ تین طلاق کے مسلئے کو ہندومسلم نابنائیں اور سیاسی جماعتوں پر بھی برہمی کا اظہار کیا جو اس مسلئے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔