طلاق ثلاثہ ’ گناہ‘ مسلم خواتین پر ظلم ہے: آر ایس ایس لیڈر

جند:تین طلاق ایک گناہ اور خواتین پر ظلم ہے ‘ مسلم سماج کی فلاح وبہبود کے لئے اس عمل کا خاتمہ ضروری ہے ‘ آ رایس ایس لیڈر اندریش کمار نے جمعرات کے روز یہ بات کہی ہے۔

تقریب کے دوران میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ تین طلاق مسلم خواتین کے ساتھ ظلم او رگنا ہ ہے اور اب یہ وقت ہے کہ ہم اس عمل کو ختم کرتے ہوئے مسلم خواتین کو ہمیشہ کے لئے راحت پہنچانے کاکام کریں‘‘۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی مسلم سماج کے استفادہ کے لئے اس عمل کو ختم کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنچاب او ر اتراکھنڈ میں کانٹے کا مقابلہ درپیش ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ اترپردیش میں عوام نے کانگریس ‘ بی ایس پی او رسماج وادی پارٹی پر بھروسہ کرکے دیکھ لیا ‘ اب یوپی کی عوام نے فیصلہ کرلیاہے کہ اس بار بی جے پی کو آزمائے گی‘‘۔

اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کمار نے کہاکہ وہ ایک ’’ہوشیار سیاست داں‘‘ ہے اوراس کو جب جذباتی انداز میں بچتے نظر ائے۔ہریانہ میں جاٹ کوٹہ کے متعلق انہوں نے کہاکہ ہر کسی کو اپنے مطالبات جمہوری انداز میں پیش کرنے کاحق حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ جاٹ طبقے کو اپنے مطالبات کی یکسوئی کے لئے جمہوری طریقہ کارسے رکھنا چاہئے ۔ جس میں کوئی تشدد نہ ہو‘ کیونکہ تشدد ہر ایک کے لئے نقصاندہ ہے ۔ پچھلے سال احتجاج کے دوران تشدد برپا کیاگیا جو کسی بھی اچھا نہیں تھا۔

جموں اور کشمیر کی علیحدگی پسند تحریک بھی سب کے لئے نقصاندہ ثابت ہوئی‘‘۔انہوں نے نوٹوں کی تنسیخ کے متعلق مرکزی حکومت کے فیصلہ کی ستائش بھی کی۔
PTI