طلاق ثلاثہ کی برخوستگی کی تائیدپر بی جے پی اور وزیراعظم ‘ ڈگ وجئے سنگھ کی تنقید کا نشانہ

پٹنہ: مرکز پر طلاق ثلاثہ کی برخواستگی اور یکسا ں سیول کوڈ کے نفاذ کی تائید پر تنقید کرتے ہوئے کانگریسکے سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہاکہ اس اقدامکا مقصد ایک خوف کاماحول پیدا کرنا ہیجس کا نشانہ مسلمان ہیں تاکہ انتخابی فوائد حاصل کئے جاسکیں۔

طلاق ثلاثہ اور یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے ذریعہ مودی اور بی جے پی ملک گیر سطح پر فرقہ وارانہ جنون پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ڈگ وجئے سنگھ ایک روزہ دورہ بہار پر ائے تھے ۔

وہ چار سال قدیم مقدمہ میں عدالت کے اجلاس پر حاضری دینے ائے تھے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر یوگا گرو رام دیو کے خلاف اہانت انگیز تبصرہ کئے تھے۔

ویشالی ضلع کی ایک عدالت نے ان کی ضمانت پر رہائی منظور کی تھی۔مودی پر طلاق ثلاثہ کے جواز پر اعتراض کرنے او رحالیہ عرصہ میں مسلم خواتین کی بااختیاری کی تائید کرنے پر کانگری سکے جنرل سکریٹری نے کہاکہ وزیراعظم ‘ مسلم خواتین کی بااختیاری سے علیحدگی کا حوالہ دے رہے ہیں۔

کانگریس قائد نے کہاکہ طلاق ثلاثہ کا مسئلہ متعلقہ طبقوں کے مذہبی قائدین پر چھوڑدینا چاہئے۔ دستور ہند میں بھی ہرشخص کو اپنی مرضی کے مذہب وعقائد پر عمل کرنے کی آزادی دی گئی ہے۔

بی جے پی کا موقف کہ کئی مسلم ممالک نے طلاق ثلاثہ پر پابندی عائد کی ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ وہ جانتے ہیں کہ تقریباً 22ممالک میں اس پر پابندی عائد کی ہے تاہم ان ممالک نے ا سکا فیصلہ عوام پر چھوڑدیا تھا۔یکساں سیول کوڈ کے بارے میں ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ اس مسئلہ کو مباحث کے لئے چھوڑدیا جانا چاہئے۔

کیونکہ دستور کی دفعہ 25ہر فرد کو آزادی ضمیر کا مساوی حق اور دفعہ 26امور میںآزادی عطا کرتی ہے۔