طلاق ثلاثہ کامسئلہ کا حل مسلمانوں کے اندر۔آرایس ایس ویمن وینگ کا تاثر

نئی دہلی: طلاق ثلاثہ پر جاری بحث کے دوران ‘ آر ایس ایس کے ویمن وینگ نے کہاکہ تین طلاق کے مسلئے کاحل مسلم معاشرے کے ذریعہ ہوناچاہئے۔

قومی جنرل سکریٹری راشٹریہ سیویکا سمیتی سیتا آنندم نے کہاکہ’’ تمام عورتیں کو انصاف اور استحصال کے خاتمے کے لئے یکساں انصاف کی ضرورت ہے‘‘۔ ’’ اس ضمن میں ہم نے موجودہ حالات کے پیش نظر خواتین کی حفاظت کے متعلق ایک تجویزتین طلاق کے مسئلہ پر پیش کی تھی کہ جہا ں سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے وہیں سے اسکا حل تلاش کیاجاناچاہئے‘‘۔

مسلم پرسنل لاء کی برقراری کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ اس مسلئے پر مسلم سماج کو غور کرنا چاہئے کیونکہ سوال وہیں سے اٹھا ہوا اور اس جواب بھی وہیں سے آنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ایک عورت کی حیثیت سے میں کہوں گی کہ انصاف سب کے ساتھ ہوسکے۔ مگر ہم پرسنل لاء او رقرآن میں مداخلت نہیں کرسکتے‘‘۔

راشٹریہ سیوکا سمیتی 11نومبر سے اپنے والینٹرس کے لئے تین روزہ کنکلیوکی شروعات کررہی ہے جس کاموضوع قوم کی تعمیر وتہذیب تحفظ میں خاندان کا رول رہے گا۔

تقریباًڈھائی ہزار والینٹرس کی شرکت متوقع کی جارہی ہے۔تقریب کا افتتاح آر ایس ایس چیف موہن بھگوت کریں گے ۔

لوک سبھا اسپیکر سومتر ا مہاجن ‘ گورنر گوا مری دولہ سنہا بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔سلور میڈلسٹ دیپکا ملک کو اس تقریب میں تہنیت پیش کی جائے گی