پٹنہ: جماعت اسلامی ہند کے سربراہ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا جلال الدین عمری نے آج کہاکہ طلاق ثلاثہ پر ملک گیر مباحثہ غیر ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر مسلمان شرعی قوانین پر عمل پیرا ہوجائیں تو کوئی مسلئے کھڑا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسلم پرسنل لاء ایک متوازن اور انصاف پر مبنی طریقہ کار ہے جس کے ذریعہ صحت مند خاندانی روایات کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلام نے صرف یہ کہ خواتین کو عزت اور آزادی بلکہ ان کے وقار اور حقوق کا تحفظ بھی کیا ہے۔
اگر مسلمان حقیقی معنوں میں شرعی قوانین پر عمل پیرا ہوجائے تو پھر کسی طرح کا مسئلہ ہی کھڑا نہیں ہوگا۔