طلاق ثلاثہ پر جاری بحث کے دوران سینئر آرایس ایس لیڈر اندریش کمار نے آج اس عمل کو ’’ شیطان ‘‘ سے تعبیر کیا اور اسکو مخالفت کے طورپر استعمال کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بندوق کو طلاق دیں اور تشددسے دور رہیں۔
آر ایس ایس کے اقلیتی سل مسلم راشٹرایہ منچ کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں کشمیری نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ طلاق ثلاثہ ایک شیطان ہے‘ اور پیغمبرؐ اسلام کی تعلیمات میں بھی اس کو ممانعت ہے‘ اگر آپ طلاق کہنا چاہتے ہو تو ‘ بندوق سے کہو‘‘۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ کیو ں اس کا استعمال تمہیں دودھ پلانے کے خلاف کرتے ہو؟ اگرکرنا ہی ہے تو بندوق کے خلاف کرو‘‘۔کمار جو سالوں سے کشمیر پر کام کررہے ہیں‘ وادی نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ ہتھیار اٹھانے سے گریز کریں اور امن کے راستے پر چلیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ بندوقیں زندگی دیتی نہیں لیتی ہیں‘یہ تمھیں قابل نہیں بلکہ ناخواندہ بناتی ہیں‘یہ تمھیں مطمئن نہیں خوفزدہ کرتی ہیں‘‘
حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد وادی میں پچھلے سال کے کئی مہینوں تک وادی میں احتجاج جاری رہا اور عام زندگی بری طرح متاثرہوئی‘ اسکول بند رہے اور 86لوگ ہلاک بھی ہوئے۔