طلاق ثلاثہ اور بیف کے تبصرہ پر اجمیر درگاہ کے دیوان کی برطرفی

اجمیر:انڈیا ٹوڈے کی اطلاع کے بموجب اجمیر درگاہ کے روحانی سربراہ سید زین العابدین عی خان کو ان کے عہدے سے مبینہ طور پر ہٹادیاگیا۔

بتایاجارہا ہے کہ طلاق ثلاثہ اور بیف کے متعلق ان کے تبصرے پر برہم دیوان سید زین العابدین کے بھائی علاؤ الدین عالمی نے چہارشنبہ کے روزانہیں دیوان کے عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے درگاہ اجمیر کے نئے دیوان کیلئے مبینہ طور پر اپنے نام کا اعلا ن کردیا۔

درگاہ اجمیر کے برطرف دیوان نے پیر کے روز کہاتھا کہ ان معاملات میں مسلمانوں کو پہل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک مضبط پیغام دیاجاسکے‘ انہوں نے حکومت پر بھی زوردیاکہ وہ تمام بڑی گوشت کے مسلخوں کو بندکرے اور اس کے علاوہ بیف کی دوکانوں پر بھی امتناع عائدکرے تاکہ فرقہ وارانہ ہم اہنگی کے ایک مضبط پیغام کو عام کیاجاسکے۔

برطرف دیوان نے کہاکہ تھا کہ وہ اور ان کے افراد خاندان آج کے بعد سے کبھی گائے کے گوشت کا استعمال نہیں کریں گے اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاتھا کہ وہ گائے کو قومی جانور قراردے۔خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 805ویں عرس مبارک کے موقع پر مختلف درگاہوں او رخانقاہوں کے

سربراہان کی موجودگی میں زین العابدین خان نے ’ طلاق ثلاثہ‘‘کہاتھا کہ یہ شرعی قانون کے مطابق نہیں ۔

انہوں نے کہاتھا’’ پالتومویشوں کا ذبیحہ اور گائے کے گوشت کی فروخت فرقہ وارانہ منافرت کا سبب ہے۔مسلمانوں کو چاہئے کے گائے کا گوشت کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم اہنگی کا ثبوت دیں‘‘۔انہوں نے گجرات حکومت کے اس فیصلہ کا بھی خیرمقدم کیاتھا جس میں گائے کے تحفظ کو قانون بنایاگیاہے۔