سیکر( راجستھان)پیر کے روزراجستھان کے سیکر میں ہزاروں برقعہ پوش خواتین سڑکو ں پر اتر کر طلاق ثلاثہ بل کے خلاف احتجاج کیا ہے‘ مذکورہ بل کے تحت وہ شخص سزا کا مرتکب پایاجائے گا جو ایک نشست میں تین طلاق کی ادائی کے ذریعہ بیوی سے علیحدگی اختیار کرنے کی کوشش کریگا۔
خواتین نے مطالبہ کیا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیںآنی چاہئے۔ احتجاج میں شامل خواتین نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔
قبل ازیں مہارشٹرا کے ضلع پونا میں 10مارچ کے روز برقعہ پوش خواتین کا ایک عظیم ازدھام سڑکوں پر نکل پر تین طلاق بل کی مخالفت کی اس کے علاوہ مارچ7کے روز کلکتہ شہرمیں بھی اس کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیاگیاتھا۔
مجوزہ’مسلم ویمن پروٹکشن رائٹ ان میریج بل‘ کے تحت اپنی بیوی کو ایک نشست میں تین بار طلاق کہنے والے شخص کو تین سال کی جیل کا قانون بنایاگیا ہے۔
لوک سبھا میں بل منظور کرلیاگیا ہے اور راجیہ سبھا میں منظوری کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔سپریم کورٹ نے طلاق بدعت کے معاملے میں حکومت کو قانون بنانے کی ہدایت دی تھی
You must be logged in to post a comment.