چھتیس گڑ۔ مندر میں ایک 22سالہ بی اے کی طالب علم کے ساتھ عصمت ریزی کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ ریاست چھتیس گڑ کے دھمتاری ضلع کا یہ واقعہ ہے۔
پولیس نے پجاری کو حراست میں لے لیاہے۔ٹواو ائی میں شائع خبر کے مطابق یہ گھناؤنا جرم اس وقت انجام دیاگیا جب متاثرہ کوچنگ کلاس سے گھر واپس ہورہی تھی۔
پولیس کی بتائی ہوئی تفصیلات کے مطابق’پرانا قلع کا رام مندر‘ کے پجاری نے لڑکی کو اس وقت طلب کیا جب وہ 24اپریل کے روز کوچنگ کلاس سے لوٹ رہی تھی۔پھر اس کے بعد ملزم پجاری نے لڑکی کو مندر میں اس کے ساتھ آنے کو کہا۔ وہ اپنے روم میں لڑکی کو لے گیا اور دھکا دیا۔
متاثرہ جس کو ایسی حرکت کی توقع نہیں تھی زمین پر گرتے ہی سہم گئی۔جب وہ جاگی تو اس کے جسم پر کوئی کپڑا نہیں تھا۔ پجاری کی مبینہ دھمکیوں کے پیش نظر لڑکی نے اس واقعہ کے متعلق کسی کو نہیں بتایا۔تاہم اگلی صبح جب لڑکی کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لے جایاگیا ۔
طبی جانچ کے بعد ڈاکٹرس نے متاثرہ کے گھر والوں کو بتایا کہ لڑکی کی عصمت لوٹی گئی ہے۔متاثرہ کے والدین کی جانب سے کی گئی شکایت کی بناء پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا اور ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔