مہارشٹرا نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے طبقہ واری اساس پر تحفظات کی فراہمی کو ختم کرنے کی بات کہی۔آج جلسہ عام سے خطاب کے دوران راج ٹھاکرے نے کہاکہ میرے جب بھی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگی میں ان سے ضرور کہوں نے کہاکہ بلاتفریق مذہب اور ذات پات صرف پسماندہ طبقات کوتحفظات فراہم کئے جائیں۔
راج ٹھاکرے نے سابق وزیر اعظم وی پی سنگھ کو اس ذمہ دار ٹھرایاجنھوں نے تحفظات کے مسلئے میں پیچیدگیاں پیدا کرتے ہوئے اس زہر آلو بنادیا۔درایں اثناء راج ٹھاکرے نے مراہٹہ سماج کی جانب سے پرامن طور پر ریاست گیر احتجاج کی قابلِ تعریف قراردیا۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے پرامن احتجاجی مورچے سارے ملک میں نہیں نکالے گئے۔
ایم این ایس سربراہ نے کانگریس او راین سی پی کے دور اقتدار میں تحفظات کو عملی جامعہ پہنانے سے گریز کی وجوہات پوچھتے ہوئے مذکورہ پارٹی کے قائدین کو چٹکی لی۔انسداد ایس سی ایس ٹی مظالم ایکٹ میں ترمیم کامطالبہ کرتے مراہٹہ کمیونٹی کے لوگ پورے مہارشٹرا میں احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کوپاراڈی عصمت
ریزی اور قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے ذریعہ خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔واضح رہے کہ ریاست مہارشٹرا میں کانگریس اور این سی پی اتحاد1999-2014تک اقتدار میں رہا ہے