واشنگٹن ۔24 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) 27 سالہ طاہرہ رحمن نے لویولا یونیورسٹی آف شکاگو سے صحافت کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔ طاہرہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا جہاں وہ نیوز پڑھا کرتی تھیں، جس کے بعد انہوں نے ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا۔طاہرہ رحمٰن 2 برس قبل امریکہ کے ایک نیوز چینل سی بی ایس سے منسلک ہوئیں جہاں وہ کیمرے کے پیچھے نیوز پروڈیوسر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔بعد ازاں ان کی بہترین کارکردگی کی بناء پر چینل کے مالکان نے ان کی پروموشن کرتے ہوئے انہیں ٹی وی پر حجاب میں براہ راست خبرنامہ پڑھنے کی پیشکش کی۔جس کے بعد طاہرہ نے صحت کے شعبے میں رپورٹنگ کرکے اس بات کا بھی ثبوت دے دیا کہ حجاب ان کے لئے رکاوٹ کا باعث نہیں بنا۔