لکھنو۔چہارشنبہ کے روزلوک سبھا ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کے دوران میڈیا کو تفصیلات جاننے سے روکنے والے ضلع مجسٹریٹ گورکھپور راجیو راتولا کو ڈویثرنل کمشنر دیوی پٹن کے طور ترقی دی گئی ہے۔گورکھپور میں الیکشن کمیشن کے مصدقہ پاس ہونے کے باوجود راتولا نے گنتی مراکز میں داخل ہونے سے راتولا نے میڈیا کے لوگوں کو روک دیاتھا۔
ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہے جب یوگی کے متنازع نیلی آنکھوں والا شخص سرخیوں میں آیا ہے۔سال2002کے اترپردیش ائی اے ایس افیسر بیاچ کیڈر افسر یوگی ادتیہ ناتھ کے قریبی مانے جاتے ہیں اور انہیں ادتیہ ناتھ کے گورکھپور کا ضلع مجسٹریٹ مقرر کیاتھا۔چیف منسٹر کے خلاف درج مجرمانہ مقدمات کو ہٹانے میں راتولا نے اہم رول ادا کیاتھا۔
گورکھپور میں پچھلے سال اگست کے دوران بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی کمی کے سبب ہوئی معصوم بچوں کی موت پر بھی انہیں جوابدہ نہیں بنایاگیاتھا۔بی آر ڈی کالج کے سابق پرنسپل اور ان کی اہلیہ پر حکومت نے الزامات عائد کئے اور نوڈل افیسر ڈاکٹر کفیل خان کو مورد الزام ٹہرایاگیاتھاجبکہ انہو ں نے اپنے ذاتی پیسوں سے آکسیجن منگا کر بچوں کی جان بچانے کی کوشش کی تھی
۔مگر راتولاسے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے قریبی ہونے کے سبب کوئی پوچھ تاچھ نہیں ہوئی اور یوگی نے معاملے کی جانچ کرنے کی ذمہ داری بھی راتولا کو سونپ دی۔ راتولا کی رپورٹ پر حکومت نے ڈاکٹر مشرا ان کی اہلیہ پورانیما شکلہ اور ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ڈسمبر15سال2017کو الہ آباد ہائی کورٹ نے راتولا پر کوسی ندی سے غیر قانونی کانکنی کے الزام میں معطل کرنے کے احکامات دئے تھے۔
ہفتے کے روز ایک افیسرنے بتایا کہ اترپردیش حکومت نے 37ائی اے ایس افیسروں کے تبادلے کئے جس میں 16 مجسٹریٹ بھی شامل ہیں۔سماج وادی پارٹی کی چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے گھر میں جیت کے بعد جمعہ کے روز بیورو کریٹس پر یہ بجلی گری ہے