ضمانت کی میعاد ختم نواز شریف کی جیل واپسی

لاہور ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کے روز کوٹ لکھپت جیل واپس ہوجائیں گے کیونکہ انہیں چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا جس کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔ یاد رہیکہ بدعنوانی معاملات میں ملوث نواز شریف سات سال کی سزائے قید کاٹ رہے ہیں۔ کہا جارہا ہیکہ افطار کے بعد نواز شریف متعلقہ عہدیداروں کے روبرو خودسپرد ہوجائیں گے۔ جیسا کہ قارئین جانتے ہیں کہ مقدس ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور شام میں مغرب کے وقت روزہ کھولنے کیلئے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ بعد افطار بی ایم ایل (این) کی جانب سے منعقدہ ایک ریالی کے ذریعہ نواز شریف جیل پہنچیں گے جس کی قیادت ان کی دختر مریم نواز کریں گی۔ 26 مارچ کو 69 سالہ نواز شریف کی 6 ہفتوں کی ضمانت منظور کی گئی تھی تاکہ موصوف اپنی طبی جانچ پڑتال کرواسکیں۔