احمد آباد : ملک میں شرپسندوں اور جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ سیاست دانو ں کے ذریعہ ایسے لوگو ں کا استقبال کیا جاتا ہے ۔ اطلاع کے مطابق ۲۰۰۷ء میں اجمیر دھماکے کے دو قصورواروں کو ضمانت ملی ہے ان میں سے ایک بھروچ احمدآباد کا اور دوسرا اجمیر کا رہنے والا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ضمانت ملنے کے بعد گھر پہنچنے پر ان کا پر جوش انداز میں استقبال کیا گیا ۔
مقامی لوگو ں نے پھول کا ہار پہنایا اور کندھے پر بٹھاکر گھمایا ۔ قصورواروں کااستقبال کرنے والوں میں بی جے پی او روشوا ہندو پریشد کے عہدیدار شامل تھے ۔ واضح رہے کہ بھروچ احمد آباد کے رہنے والے ۴۰؍سالہ بھاویش پٹیل اور اجمیر کے رہنے والے دیویندر گپتا ۴۲؍ سالہ کو اجمیر بم دھماکو ں میں2007ء جئے پور کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔ ذرائع کے مطابق راجستھان ہائی کورٹ نے ان دونوں کو ضمانت دیدی ۔
ان کے وکیل نے یہ دعویٰ کیا کہ ان کے موکل کو امکانات ، عدم ثبوتوں او راٹکل بازی کی بنیاد پر سزا سنائی گئی ۔جس پر راجستھان ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔