بلرام پور : اقلیتی فرقہ کے ۷۰؍ سالہ ضعیف شخص کو شر پسندوں کی بھیڑ نے بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا ۔ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے ان کی نعش کو گاؤں کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے ۔ نابالغ لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی فواہ پھیلا کر اس ضعیف کو بے رحمی سے مارا پیٹا گیا ۔پولیس نے اس ہجومی تشدد کرنے والے خاطیوں کو بچانے کی پوری کوشش کررہی ہے ۔ پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔ایس پی راکیش کمار اس قتل واقعہ کوہجومی تشدد ماننے سے انکار کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ للیہ چوکی متھرا بازار کے گرم لال پور میں اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے ’’کوئلے ‘‘ نامی ۷۰؍ سالہ ضعیف شخص کا مکان پڑوس میں برما برداری کے لوگو ں کے رہائشی مکان ہیں ۔ گاؤں کے ہی کچھ شر پسندوں کے منظم سازش کے تحت افواہ پھیلائی کہ ۷۰؍ سالہ ضعیف نے اکثریتی فرقہ کی نابالغ تین بچیوں کو گھر میں بند کرلیا ہے اور زنا بالجبر کی کوشش پر آمادہ ہے ۔
اس افواہ پر گاؤں میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا جس کا فائدہ اٹھاکر برمابرادری پڑوسی اپنے رشتہ داروں اور درجنوں شر پسندوں کے ساتھ بھیڑ کی شکل میں جمع ہوکر اس ضعیف کے مکان میں گھس گئے اوران پر قاتلانہ حملہ کردیا ۔ شر پسندوں نے انہیں لاٹھیوں او رلوہے کی راڈ سے بے رحمی سے مارتے ہوئے انہیں سڑکوں پر گھسیٹتے رہے ۔
پولیس کواطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پرپہنچ گئی لیکن تب تک اس ضعیف کی جان جا چکی تھی ۔ایس پی راکیش کمار نے کہا کہ موت کی وجہ جاننے کیلئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ نہ تو فرقہ وارانہ تشدد کا ہے او ر نہ ہی ماب لنچنگ کا ہے ۔ چند سماج دشمن عناصر بے وجہ واردات کوسنسنی خیز بناکر افواہ پھیلانے میں لگے ہیں تا کہ ما حول خراب کیا جاسکے ۔ راکیش نے کہا کہ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔