صیہونی حکومت کا ظلم : صیہونی وزیر اعظم نے فلسطینیوں کی سزائے موت کا بل پاس کیا ۔ 

یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو ایک متنازع اورظالمانہ بل کو ہری جھنڈی دکھادی ہے جس کی رو سے اسرائیلیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینی مسلمانوں کو سزائے موت دی جائے گی ۔ اور فلسطینیوں پرحملہ کرنے والے اسرائیلی آزاد پھریں گے۔ نتن یاہو نے اتحادی پارٹیوں کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے ۔ اور بل کو اسرائیل کے انتہا پسند وزیر دفاع ایویڈور کی زبر دست حمایت حاصل ہے ۔

اس متنازع بل کو اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کردیاگیا ہے۔ اس متنازعہ بل کے پاس ہوجانے کے بعد اگر چہ اسرائیلیوں پر حملے کرنے کی پاداش میں فلسطینیوں کوسزائے موت ملے گی ۔ لیکن حیرت کی بات ہے کہ اسرائیلی فلسطینی شہریوں کو قتل کرتے ہیں تو انہیں کوئی سزاء نہیں دی جاتی ۔ ایک اعداد و شما ر کے مطابق ۶۵؍ ہزار فلسطینی اس وقت اسرائیلی جیلوں میں محروس ہیں ۔