صہیب الیاسی کی عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس

نئی دہلی۔ٹی وی پروڈیوسر ‘ ڈائرکٹر اور کرائم کے مشہور شو ’انڈیاز موسٹ وانٹیڈ‘ کے روح رواں صہیب الیاسی کے ذریعہ اپنی اہلیہ کے قتل میں ذیلی عدالت کے ذریعہ عمر قید کی سزا دیے جانے کے خلاف داخل عرضی پر سماجی کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیاہے۔

ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو 3اپریل تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صہیب الیاسی نے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرکے گڑ گڑ ڈو ما عدالت کے فیصلے کو رد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

ڈسمبر20سال2017کو دہلی کی گڑ گڑ ڈوما کورٹ نے صہیب الیاسی کو بیو ی کے قتل کے معاملہ میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج سنجیو ملہوترا نے صہیب الیاسی کو دس لاکھ روپئے کا معاوضہ اور دولاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیاتھا۔

صہیب کی اہلیہ انجو کی بہن نے یہ مقدمہ دائرکیاتھا۔ جنوری 10سال2000کو صہیب کی اہلیہ انجو مردہ پائی گئی تھی۔ الیاس پر شروع میں جہیز کے لئے اس پر ظلم کرنے کا معاملہ درج کیاگیا تھا لیکن بعد میں دہلی ہائی کورٹ نے حکم دیاکہ ان کے خلاف قتل کا معاملہ بھی چلایاجائے۔

صہیب الیاسی 1998میں مشہور ٹی وی کرائم شو انڈیا ز موسٹ وانٹیڈ کی اینکرینگ اور اسے پرڈیوس کرنے کی وجہہ سے سرخیوں میں ائے تھے۔