موغا دیشو۔8جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب نیسرکاری عمارتوں اور پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے نتیجے میں تقریبا 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عسکریت پسندوں نے بارود سے بھری گاڑیوں سے دارالحکومت موغا دیشو میں ایوان ِ صدر کے جوار میں واقع سرکاری اداروں کو ہدف بنایا۔ الشباب کے کارندوں نے وزارت داخلہ و وزارت وفاقی امور کی عمارتوں پر کار بم حملے کئے۔ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان حملوں کا نشانہ سرکاری عہدیداربنے ہیں ، درجنوں افراد زخمی ہیں ، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملوں کے دوران جان بچانے کیلئے کھڑکیوں اور دیواروں سے کودنے کے باعث بھی ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔