چینائی: سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج یکومت کے اس دعوی سے اختلاف کیاکہ کالے دھن کے خاتمہ کے لئے بھاری قدر کی کرنسی نوٹوں کو منسوخ کرنے سے عام آدمی متاثر نہیں ہوا ہے او رکہاکہ اس فیصلہ سے صرف عام آدمی ہی سب سے زیادہ متاثرہوا ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر چدمبرم نے کہاکہ عوام کو ادوایات کی خریدی ‘ آٹورکشا کے کرائے بس اور ٹرین ٹکٹوں کی خریدی میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔ کیونکہ500اور 1000روپئے کے نوٹوں ک چلن سب سے زیادہ تھا جس کو حکومت نے آن واحد میں بند کردیا۔
چدمبرم نے کہاکہ ’’ وہ ( حکومت ) کہتی ہے کہ سب سے زیادہ چلنے والی نوٹوں کو بند کردینے سے عام آدمی متاثر نہیں ہوگا۔یہ حکومت کا انتہائی مضحکہ خیز بیان ہے۔
چدمبرم نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزیدکہاکہ’’ یہ اقدام کالے دھن پر قابو پانے کے لئے نہیں بلکہ‘ مرکز کے اس اقدام سے صرف عوام ہی متاثر ہوں گے۔
یہ میرا نظریہ ہے۔چدمبرم نے کہاکہ 2012ء میں راست محاصل کے مرکزی بورڈ نے2000روپئے مالیتی کرنسی نوٹوں کی اجرائی سے گریز کا مشورہ دیاتھا لیکن آج مودی حکومت2000کے نوٹ جاری کی ہے جو نقصان دہ ہے۔