نئی دہلی ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور صدر قبرص نیکوس انستسیڈس کے درمیان آج ملاقات ہوئی اور دونوں قائدین نے باہمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے علاقوں میں تشدد کی فیکٹریوں کو فروغ دینے اور دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کیلئے تیار رہنے تمام ممالک پر زور دیا۔ ان قائدین کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے عہدیداروں نے فضائی خدمات اور جہاز رانی تجارت میں تعاون کے بشمول چار معاہدوں پر دستخط کئے۔ صدر قبرص کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ اہم مسائل پر قبرص کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس کے مقتدراعلیٰ، اتحاد اور علاقائی یکجہتی کے حق میں ہے۔