روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پھر شادی کرنے کا اشارہ کیا ہے۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ ان کی دوسری بیوی خوبصورت اولمپک چیمپئن جمناسٹ ایلینا کابایوا ہو سکتی ہیں۔ جس سے ان کے رومانس کی خبریں طویل عرصہ سے آرہی ہیں۔
ایلینا کابایوا دو بار اولمپک کا میڈل جیت چکی ہیں۔ بارہ مرتبہ ورلڈ چیمپئن رہی ہیں۔ ہارمونک جمناسٹک میں 25 مرتبہ یورپی چیمپئن بننے کا اِعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ انہیں جمناسٹک فلور پر مظاہرہ کرتے دیکھ کوئی بھی ان کا دیوانہ ہو جائےگا۔
جہاں جاتی ہیں بجلیاں گراتی ہیں
ان کا پورا نام ہے ایلینا ماراتونا کابایوا۔ عمر 35، جہاں بھی جاتی ہیں بجلیاں گراتی ہیں۔ جب مسکراتی ہیں تو سفید دانتوں کی لڑیاں ایسے چمکتی ہیں جیسے موتی۔ ایلینا جتنی حسین ہیں اتنی ہی دلکش اور اسمارٹ بھی۔ طویل عرصہ سے کہا جاتا رہا ہے کہ یہ وہی خوبصورت خاتون ہیں جنہیں روس کے صدر ولادیمیر پوتن اپنا دل دے بیٹھے ہیں اور اب دوسری شادی کے بارے میں سوچنے لگے ہیں۔
You must be logged in to post a comment.