صدر جمہوریہ ہند کے اردو میں عید الاضحی مبارکباد دینے پر ہنگامہ 

نئی دہلی : صدر جمہوریہ ہند رامناتھ کووند نے عید الاضحی کے موقع پر برادران وطن بالخصوص مسلمانوں کو اردو میں ٹوئیٹر کے ذریعہ مبارکباد پیش کی ۔ اس پر کافی ہنگامہ اور تنقیدیں کی جارہی ہیں۔صدر جمہوریہ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’ تمام اہل وطن بالخصوص ہمارے ملک و بیرون ممالک میں مقیم اپنے مسلمان بھائیوں او ربہنوں کو عید مبارک ۔عید الاضحی کے اس پر مسرت موقع پر ہم قربا نی او رایثار کے مقدس جذبہ کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ آئیے ہم عہد کرتے ہیں کہ ہن سب اپنے مشترک معاشرہ میں اتحاد او ربھائی چارے کو فروغ دیں گے ۔‘‘

لیکن صدرجمہوریہ کی جانب سے ملک کے مسلمانوں کو اردو زبان میں پیغام پہنچانا راس نہیں آیا ۔اس قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عید الفطر کے موقع پر اردو میں اہل وطن کو مبارکباد دی تھی لیکن انہیں بھی نہیں بخشا گیا او رطرح طرح کے تبصرہ اور القابات سے نوازا گیا تھا ۔