صدر جمہوریہ کے ہاتھوں حج ہاؤز رانچی کا سنگ بنیاد

رانچی ۔ 2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج رانچی میں حج ہاؤز کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ عازمین حج کی عمربھر کے خواب شرمندہ تعبیر ہوجائیں گے ۔کیونکہ رانچی کا حج ہاؤز عازمین حج کیلئے سہولتیں فراہم کرے گا ۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ ہندوستان کے عازمین حج پاکستان اور بنگلہ دیش عازمین حج کی تعداد سے زیادہ ہوتے ہیں ۔ آج تک جھارکھنڈ کے عازمین حج کیلئے کوئی مناسب انتظام نہیں تھے لیکن ریاستی حکومت نے اس کا احساس کرتے ہوئے ایک منفرد اور خوبصورت حج ہاؤز تعمیر کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔