حیدرآباد /16 فروری ( سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کڈیم سری ہری نے آج راشٹرپتی بھون دہلی میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے انجام دی جانے والی مختلف بہبودی اسکیمات سے صدر جمہوریہ کو واقف کروایا ۔ صدر جمہوریہ نے تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا ۔