نیویارک۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو حجاب پہننے والی خواتین کو سرکاری محکموں سے نکال دیں گے۔ ریاست نیوہمپشائر کے شہر مانچسٹر میں ایک ریلی کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو محکمہ ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی، ایڈمنسٹریشن میں کام کے دوران حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو نوکری سے نکال دیں گے۔