صدرجمہوریہ ہند کی ابنائے وطن اور مسلمانان عالم کو عید کی مبارکباد

نئی دہلی ۔12ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے عیدالاضحی کے موقع پر ابنائے وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عیدالاضحی عوام کی بین الاقوامی قوت ‘ امن اور ہم آہنگی کی معاشرہ میں ترویج کی کوششوں کو استحکام عطا کرے گی ۔ انہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کے علاوہ بیرونی ممالک کے مسلمانوں کو بھی عیدالاضحی کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مستحق افراد کے درد میں کمی کی کوشش کرنی چاہیئے ۔