صدارتی انتخابات میں این ڈی اے کو ٹی آر ایس کی مدد متوقع

حیدرآباد:لوک سبھا میں ٹی آر ایس کے فلور لیڈر جیتندر ریڈی نے جمعرات کے روز کہاکہ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی ہوسکتا ہے صدارتی انتخابات میں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے امیدوار کی حمایت کریگی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی ترقی کے لئے مرکز حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی وجہہ سے ٹی آر ایس پارٹی نے این ڈی اے امیدوار کی تائید کا فیصلہ لیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی عوام کے مفاد ات کو ملحوظ رکھا گیا تو ہم این ڈی اے امیدوار کی تائید کریں گے۔

تاہم انہوں نے واضح کردیاکہ اگر تلنگانہ کو نذر انداز کیاگیا تو این ڈی اے کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔جتیندر ریڈی نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اس ضمن میں بہت جلد فیصلہ لیں گے۔