صدارتی امیدوار میرا کماری پر لفظی حملے پر کانگریس نے سشما سوارج کو بنایا تنقید کا نشانہ

نئی دہلی:پیر کے روز کانگر یس پارٹی نے وزیر داخلہ سشما سوراج کو اپوزیشن امیدوار میرا کماری پر تنقید کے سبب برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک باوقار عہدے پر رہنے کے باوجود اس طرح کا بیان انہیں زیب نہیں دیتا۔

کانگریس لیڈر ٹام واڈکن نے کہاکہ’’ سشمار سورا ج کاٹوئٹ اس بات کا تاثر پیش کررہا ہے کہ میرا جی نے انہیں بات کرنے کا موقع نہیں دیا ‘ مگر یہ واقعہ کی حقیقت نہیں ہے۔

انہوں نے صرف سوراج کو توجہہ دلائی تھی کہ جو وقت ان کے لئے مقرر کیاگیا ہے اس میں بات کریں ‘ اور یہ ایک اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کو اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کے خلاف نہیں دیکھنا چاہئے‘‘

میرا کماری جو سال2009سے 2014کے درمیان میں اسپیکر تھیں کو اپوزیشن پارٹیوں کا صداتی امیدوار مقرر کیاگیا ہے جبکہ برسراقتدار این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کوئیند ہیں۔