شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے مجالس مقامی کے انتخابات میں بی جے پی سے علیحدگی کا دیا اشارہ

شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے صوبہ کے مجوزہ ضلع پریشد ‘ تھانے میونسپل کارپوریشن اور بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی انتخابات میں اپنے زور پر انتخابات میں حصہ لینے کا انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ شیو سینا بتائے گئی کہ سرجیکل اسٹرائیک کیا ہوتا ہے۔ممبئی میں رام لیلا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ مجوزہ مجالس مقامی کے انتخابات میں ہماری پارٹی تنہا مقابلے کرتے ہوئے بی جے پی کو بتائے گئی کہ سرجیکل اسٹرائیک کیا ہوتا ہے۔

اے این ائی سے ملی اطلاعات کے مطابق ادھو ٹھاکرے نے سرجیکل اسٹرائیک پر ہندوستانی فوج اور وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم شیو سینا نے سب سے پہلے پاکستانی ادکاروں‘ کلاکاروں‘مصنفوں وغیر ہ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے حکومت ہند سے بھی پاکستان کے متعلق کس طرح کے تعلقات رکھنا ہے اس کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیااور شیو سینا سربراہ کے سرجیکل اسٹرائیک کو جاری رکھنے کا بھی وزیراعظم نریندرمودی سے مطالبہ کیا۔

راہل گاندھی کے دلالی والے بیان پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہاکہ راہل گاندھی نے بوفورس سے جوسیکھا ہے اسی کو اپنی زبان میں بیان کیا۔انہوں نے انتخابی مہم میں تبدیلی کو ضروری قراردیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اور چیف منسٹر نے حلف لیتے وقت سب کا ساتھ سب کے وکاس کی بات کہی تھی مگر ووٹ مانگنے کے لئے وہ کس طرح کسی ایک محدود حلقہ کے ساتھ کی بات کرتے ہیں۔