بی جے پی کی اتحادی حکمرانی میں دوعلاقائی جماعتوں اور دو آزاد امیدوروں کے اشتراک کوپیر کے روز’’ بدعنوان گٹھ جوڑ‘‘قراردیتے ہوئے شیوسینا ترجمان سنجے روات نے کہاکہ بی جے پی کی زیرقیادت گوا کی حکومت بہت جلد ختم ہوجائے گی۔
سنجے روات نے کہاکہ’’ناکامی کے باوجود شیوسینا جن حالات کا گوا میں سامنا کررہی ہے ‘ اپنا کام ریاست میں جاری رکھے گی‘‘۔روات نے میڈیا سے کہاکہ’’ منوہر پریکر وزارت دفعہ سے گوا کو ائے تاکہ حکومت تشکیل دے سکے اور اقتدار قائم رہ سکے۔
مگر وہ جانتے ہیں وہ فریم میں نہیں ہے اور بہت جلد سے اُن کے قدم لڑکھڑا جائیں گے۔
مذکورہ اتحاد بدعنوانی پر مبنی ہے‘‘۔انہوں نے کہاکہ’’ گوا میں حکومت بنانے کے لئے جس قسم کی دھاندلیوں انجام دی گئی ہیں اس کے مطابق بی جے پی عوامی رائے کے خلاف کام کررہی ہے ۔
جس کا انتخاب گوا کی عوام بہت جلد لے گی‘‘۔مذکورہ بی جے پی نے فبروری کے انتخابات میں 13سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور دو علاقائی پارٹیوں کے بشمول دو آزاد اراکین اسمبلی کی مدد سے گوا میں حکومت کی تشکیل دینے میں کامیاب رہی ہے۔