خوست ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی افغانستان میں ایک شیعہ مسجد میں خودکش دھماکہ کرتے ہوئے مصلیوں کو نشانہ بنایا گیا جو وہاں نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے آئے تھے جس کے بعد متعلقہ عہدیداروں نے دھماکہ میں 20 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔ دریں اثناء پکتیا نامی مقام کے صوبائی پولیس سربراہ رازمحمد منڈوزئی نے بھی دھماکہ کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ یاد رہیکہ اقلیتی شیعہ فرقہ کو اکثر و بیشتر نشانہ بناتے ہوئے ان کی عبادت گاہوں پر حملے کئے جاتے ہیں اور یہ دھماکہ اسی نوعیت کا تازہ ترین حملہ تھا۔