تروننتا پورم۔ چہارشنبہ کے روز مقام چڑیا گھر میں موجودشیر کی باڑ میں چھلانگ لگانے والا شخص کے موبائیل فون فوٹیج نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔
مورگن کی حیثیت سے شناخت کئے گئے اس شخص نے صبح تقریبا 11:45کے قریب شیر کی باڑ میں چھلانگ لگائی اورشیر کے پنجرے کے قریب پہنچنے والا ہی تھا کہ وہاں پر کھڑے کسی دوسرے شخص نے چڑیا گھر کے انتظامیہ کو اس کے متعلق آگاہ کردیا۔
چڑیاگھر انتظامیہ کی جانب سے ملنے والی خبروں کے مطابق مذکورہ شخص نے ’’ شیر سے بات کرنے کی غرض‘‘ سے باڑ میں چھلانگ لگائی تھی۔ بعدازاں پلاکاڈ کے ساکن مورگن کو فائیر فائٹرس کی ٹیم نے شیر کی باڑ میں کود کر بچالیا۔
مورگن کے متعلق گمشدگی کی خبر ہے اور اس کے گھر والوں نے ریاست کے بڑے اخبارات میں اس کی گمشدگی کے متعلق اشتہار بھی دیاتھا۔
مورگن کو مقامی سرکاری اسپتال میں شریک کیاگیا ہے جہاں پر اس کا علاج کیاجارہا ہے۔درایں اثنا پولیس اس خطرناک مقصد اور لاپروہی برتاؤ کے وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔