سادھوی پرگیا سنگھ’’ کرکرے نے اتنی تکلیفیں او رگالیاں دیں جو ناقابل برداش تھیں۔ کسی کے لئے بھی۔ میں نے کہاکہ تیرا سرواناش ہوگا‘‘
سادھوی کا جمعہ کے روز دیاگیا بیان ’’ یہ میرا ذاتی بیان تھا‘ اس سے اگر مخالفین کو تقویت مل رہی ہے تو میں اس کو واپس لیتی ہوں ‘ معافی مانگتی ہوں‘ یہ ذاتی طور پر ہوئی تکلیف کا ردعمل تھا‘‘
بھوپال/نئی دہلی۔ممبئی26/11دہشت گرد حملے میں شہید افسر ہیمنت کرکرے کولے کر اپنے بیان سے بی جے پی کی بھوپال امیدوار سادھو پرگیا ٹھاکرتنازعات میں گھیر گئی ہیں۔
مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں ملزم سادھو نے ایک جلسہ عام میں کرکرے پر ایذارسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاتھا کہ میرے شراپ سے وہ دہشت گردوں کا نشانہ بنا۔
اس بیان پر کانگریس او ردیگر سیاسی پارٹیوں نے جہاں سادھو کا گھیراؤ کیاوہیں بی جے پی نے خود کو اس بیان سے الگ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ان کاذاتی بیان ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ سادھوکو پیش ائے ذہنی او رجسمانی اذیت کے پیش نظر انہوں نے اس طرح کا بیان دیاہوگا۔ الیکشن کمیشن نے بھی اس معاملے میں جانچ شروع کردی ہے۔
سادھو کے بیان پر کشیدگی بڑھنے کے بعد اس نے بیان واپس لیتے ہوئے معافی مانگی ۔
سادھو کے جمعرات کے روز کہاتھا کہ ’’ تیرا سرواناش ہوگا‘ جس دن میں گئی تھی اس دن سے اس کو بدعاء لگ گئی تھی
۔ ٹھیک سوا مہینے بعد جب دہشت گردوں نے اس کو مارا تو یہ بدعاء ختم ہوئی‘‘۔