شہنشاہ جذبات دلیپ کمار اسپتال میں شریک

ممبئی: ممتاز فلمی اداکارہ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو چہارشنبہ کی صبح ان کے ایک پیر میں سوجن کی شکایت پر لیلاوتی اسپتال میں شریک کیاگیاہے۔سائرہ بانو کے منیجر مرشد نے ائی این ایس کو بتایا کہ ’’ وہ اپنے سیدھے پیر میں سوجن کی شکایت کرنے کے بعدآج صبح ( چہارشنبہ ) کو انہیں اسپتال میں شریک کیاگیا‘‘۔

چہارشنبہ کی صبح اسپتال میں شریک کئے جانے کے بعد 93سال کے ممتا ز فلمی اداکار دلیپ کمار نے ٹوئٹ کے ذریعہ یہ پیغام دیا کہ ان کی حالت اب بہتر ہے ‘‘۔ اے این ائی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ دلیپ کمار کو کو لیلاوتی اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔

دلیپ صاحب کی اہلیہ محترمہ سائرہ بانو اسپتال میں لے گئی ایک تصوئیرمیں ا ن کی مدد کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔

جاریہ سال یہ دوسری مرتبہ دلیپ کمار اسپتال میں شریک کئے گئے ہیں۔اپریل6کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر اسی اسپتال میں انہیں داخل کیاگیا تھا۔جہاں ان سے ملاقات کے لئے فلم اداکارعامر خان بھی پہنچے تھے۔صحت میں سدھاکر کے بعد ڈاکٹرس نے انہیں 21اپریل کو دواخانہ سے ڈسچارج کردیاتھا ۔ پچھلے دوسالوں میں دواخانے میں انہیں بار بار شریک کیاجارہا ہے ۔ دلیپ کمار کچھ ہی دنوں میں94سال کے ہونے والے ہیں۔دلیپ کمار کا پیدائشی نام محمد یوسف خان ہے انہوں نے مدھومتی‘ دیوداس‘ مغل اعظم ‘ گنگا جمنی‘ رام او رشیام اور نیادور جیسی فلموں کے ذریعہ خوب ستائش حاصل کی ہے ۔ انہوں نے آخری مرتبہ1998میں قلع فلم کے لئے کام کیاتھا۔سال2015میں انہیں پدما وبھوشن کے اعزاز سے نوازاگیا اس کے علاوہ انہوں نے 1991میں پدما بھوشن اور 1994میں داد ا صاحب پالکی ایوارڈ بھی لیا۔دلیپ کمار 1956کی فلم آزاد کے لئے سب سے پہلا بہترین اداکار ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار ہیں۔دلیپ کمار کو سب سے زیادہ فلم فیئر ایوارڈ بیک وقت اٹھ حاصل کرنے کابھی اعزاز حاصل ہے انہوں نے سال1993میں شاہ رخ خا ن کے ساتھ شئیر بھی کیا۔دلیپ کما رکو فلم فیئرلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ لینے کا بھی اعزاز حاصل ہے
(With IANS inputs)